لیگی رہنما کئی مہینوں سے جیل کاٹ رہے ہیں، آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

لیگی رہنما کئی مہینوں سے جیل کاٹ رہے ہیں، آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے رہنما کئی مہینوں سے جیل کاٹ رہے ہیں، آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوا، عمران صاحب کرکٹ کی مثالیں دیتے ہیں، مخالفین کو کھیلنے کا موقع تو دیں، وہ پارلیمان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نیکہا کہ شہبازشریف کیخلاف جب کچھ نہیں ملتا تو بیوروکریٹس اور سیکرٹری پر دبا و ڈال کرکیس بنائے جا رہے ہیں، عمران صاحب نےآتے ہی مخالف ٹیموں کو جیل بھجوا دیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما سعد رفیق، رانا ثنااللہ، شاہد خاقان عباسی، احد چیمہ آج قید میں ہیں، عمران صاحب کرکٹ کی مثالیں دیتے ہیں، انہیں اپنے ساتھ کھیلنے کاموقع تو دیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان پر پارلیمان کو کمزور کرنے کا الزام بھی لگایا۔

2 تبصرے “لیگی رہنما کئی مہینوں سے جیل کاٹ رہے ہیں، آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہوا،مریم اورنگزیب

اپنا تبصرہ بھیجیں