چمن تفتان طورخم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ  کر رہا ہے ، ظفر مرزا

0

اسلام آباد(این این آئی)معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چمن تفتان طورخم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ  کر رہا ہے ۔ اتوار کو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت کروناوائرس سے بچاو کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری صحت ، ڈاکٹرز ، یگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ،  پاک فوج کے نمائندے اور صحت کے ماہرین نے شرکت کی ۔ترجمان وزارت صحت نے کہاکہ اجلاس میں ایران میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے حوالے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ چمن تفتان طورخم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام انٹری پوائنٹس پر انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولییشن کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ ،لاہور ،کراچی ایرپورٹ پر بھی سخت سکریننگ کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہمہ وقت تیار ہیں،کروناوائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق تمام ائیرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تمام آنٹری پوائنٹس پر تربیت یافتہ عملہ مستعدی سے کام کر رہا ہے ،موجود صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.