اعظم خان، سرفراز پھر مرد میدان بن گئے، گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو شکست دے دی

0

کراچی (این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بلے باز اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔ہوم ٹیم کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا، تاہم تمام کھلاڑیوں کی اوسط بیٹنگ کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ایلکس ہیلز 29، بابر اعظم 26، افتخار احمد 25 اور کیمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جبکہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور جیسن رائے نے اچھا آغاز فراہم کیا۔41کے مجموعے پر شین واٹسن آئوٹ ہوئے تو جیسن رائے بھی 54 اور احمد شہزاد 55 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔تین وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور نوجوان اعظم خان نے ٹیم کو سیزن کی دوسری کامیابی کی جانب بڑھایا۔اعظم خان نے 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ سرفراز احمد 37 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔میچ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہوا تو 19ویں اوور کی آخری گیند پر آل رانڈر انور علی نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوادی۔کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور کرس جورڈن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ کوئٹہ کے دیگر 3 کھلاڑی رن آٹ ہوئے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی بدقسمتی سے رن آئوٹ ہوگئے، واٹسن 27 اور روئے 17 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔احمد شہزاد کے 11 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم کپتان سرفراز احمد نے معین خان کے بیٹے اعظم خان کے ساتھ ملکر ذمہ داری سے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ بعد ازاں اعظم خان بھی رن آئوٹ ہوئے، وہ 30 گیندوں پر 46 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ کپتان سرفراز احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میں احسان علی کی جگہ انور علی اور فواد احمد کی جگہ نسیم شاہ کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا۔کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شرجیل صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بابراعظم 26 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جب کہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے الیکس ہیلز 29 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔کیمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم چاڈوک والٹن ایک رنز بنانے کے بعد بدقسمتی سے رن آٹ ہوگئے، کپتان عماد وسیم بھی 8 رنز ہی بناسکے، کرس جورڈن نے 14 رنز بناکر آٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جب کہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.