کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے جاری فضائی آپریشن (آج) بند کردیا جائیگا

0

کراچی (این این آئی)کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے جاری فضائی آپریشن (آج) منگل کوبند کردیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق(آج) منگل سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ سے فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا یہ فیصلہ سول ایوی ایشین اتھارٹی نے حکومت کی درخواست پر کیا ہے۔ سندھ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست کی تھی کہ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.