بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کوئٹہ کے شیخ زاید ہسپتال کو تیار کر لیا

0

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کوئٹہ کے شیخ زاید ہسپتال کو تیار کر لیا ہے۔چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔فضیل اصغر نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے علاج کیلئے 50 ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے، اور کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے سروے بھی کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران سے آنے والے جن زائرین کی رپورٹ منفی آئی ہے ان کو گھروں پر بھیج دیا ہے، رپورٹ منفی آنے کے باوجود زائرین دو ماہ تک اکیلے کمرے میں رہیں۔انہوںنے کہاکہ ایران سے آنے والے زائرین دو ماہ تک گھر والوں کیقریب بھی نہ جائیں، ہوسکتا ہے جن زائرین کا رپورٹ ابھی منفی آیا ہے ایک مہینے بعد مثبت آ جائے۔چیف سیکریٹری بلوچستان نے ڈاکٹرزکی تنخواہیں دوگنا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹراورطبی عملے کو خصوصی مراعات دینے کی سفارش بھی کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 30 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، مزید خریداری کے لیے سمری تیار کی ہے، وینٹی لیٹرز کو چلانے کے لیے تربیت یافتہ عملے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، طبی عملے کی تربیت کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ میں انتظام کیا جا رہا ہے۔فضیل اصغر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے شیخ زاید ہسپتال تیارکرلیا ہے، کورونا کے علاج اور تشخیص کے لیے مزید آلات اور سامان خریدا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.