صدرمملکت کی جانب سے تینوں مسلح افواج کیافسران وجوانوں کیلئے اعزازات کااعلان

0

اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت کی جانب سے تینوں مسلح افواج کیافسران وجوانوں کیلئے اعزازات کااعلان کیا گیاہے ۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق ایک افسراوردوجوانوں کیلئے ستارہ بسالت کااعلان کیا گیاہے ،66افسران وجوانوں کیلئے تمغہ بسالت اور39کیلئے امتیازی اسناد جبکہ 65افسران وجوانوں کیلئے آرمی چیف تعریفی کارڈکااعلان کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23ہلال امتیازملٹری،112ستارہ امتیاز ملٹری،137افسران وجوانوں کیلئے تمغہ امتیازملٹری کااعلان کیا گیا ،صدرمملکت کی جانب سے445افسران وجوانوں کواعزازات سے نوازنے کااعلان کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایوارڈحاصل کرنیوالوں میں تینوں مسلح افواج کے شہداکی بڑی تعدادشامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.