کورونا کے باعث لاک ڈاؤن، وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل

0

کراچی (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وسیم اکرم اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گھر تک محدود ہیں اور اس وقت ان کی پہلی ترجیح یقینا گھر والوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا ہے۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی عائلہ والد کے بال سنوارنے میں مصروف ہیں جبکہ وسیم اکرم مسکراتے ہوئے کیمرے کو دیکھ رہے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جبکہ وسیم اکرم کے مداح بھی اس ویڈیو کو پسند کرتے نظر آئے۔سوئنگ کے سلطان سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور شنیرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.