صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی

0

کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے. سید اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں شہروں کے اندر چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے، بسیں اور آن لائن سروس پربھی پابندی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو وہ ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرے اور تھانے پر اطلاع کرنا لازمی ہوگی۔صوبے کے تمام ریجنل سیکرٹریز ڈیوٹی پرموجود رہیں اور روزانہ رپورٹ دیں۔اویس شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 2 دن میں 300 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، 50 کے روٹ پرمٹ منسوخ، 20 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 15 ٹرانسپور ٹرز پر مقدمے درج کیے گئے اور دو لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں انشاء اللہ بہت جلد کورونا وائر س سے جنگ جیتیں گے،مشکل فیصلوں میں شہری تعاون کررہے ہیں،حکومت نے پابندی عوام کی بھتری کیلیے لگائی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.