مہنگے ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والے 2 میڈیکل سٹور کو 50 ہزار جرمانہ

0

لاہور(این این آئی) لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والے 2 میڈیکل سٹور کو 25، 25 ہزار روپے جرمانہ کرا دیا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون کیپٹن (ر) اجمل کو کارروائی کا حکم دیا۔ سپیشل مجسٹریٹ اور تھانہ گلشن اقبال پولیس نے کریم بلاک میں ٹرپل اے فارمیسی اور عمر میڈیکل سٹور پر مشترکہ چھاپہ مارا۔ دونوں دکانداروں کو 25، 25ہزار جرمانے کے علاوہ وارننگ بھی جاری کی گئی۔ سی سی پی او نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے تناظر میں ناجائز منافع خوری انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ شہری بلاجھجھک مہنگے ماسک اور سینی ٹائزر بیچنے والوں کی شکایت کریں۔ فوری قانونی کارروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.