امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے(آج) پہلے روزے کا اعلان کردیا

0

نیویارک:  طے شدہ کلینڈرپر عمل کرنے والی امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے 24 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کردیا۔فقہ کونسل برائے شمالی امریکا کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں فلکیاتی تخمینے کے تحت 24 اپریل کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔فقہ کونسل کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو نماز تراویح ادا کی جائے گی۔دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد آغاز رمضان کا اعلان کریں گی۔واضح رہے کہ رواں برس کورونا وائرس کے باعث مسلم تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں سے مساجد کے بجائے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.