کورونا سے متاثر ہونیوالے 38 ڈاکٹر مکمل صحت یاب ہوچکے، وزیراعلی پنجاب

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام 12 ڈاکٹرز اور ملتان نشتر ہسپتال کے 27 میں سے 26 ڈاکٹرز مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں، ان کے مسلسل 2 ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہم اپنے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں، اپریل سے ہر مہینے انہیں ڈبل تنخواہ دی جائے گی، خدانخواستہ کسی شہادت کی صورت میں 40 سے 80 لاکھ کے شہید پیکج(لائف انشورنس) کا بھی اعلان کیا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ہم اپنے ورکرز کو حفاظتی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں، شکایت کی صورت میں ذمہ داورں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.