وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے، فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آ باد :  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانیکا اہتمام کیا ہے، ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا، وبا کے اس دور میں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نماز تراویح میں شریک ہو کر فیوض وبرکات سمیٹیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.