نیب سیاسی مخالفین کو حکومت کے کہنے پر نشانہ بنانا بند کرے،سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا بیان

0

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نیب سیاسی مخالفین کو حکومت کے کہنے پر نشانہ بنانا بند کرے،سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سید خورشید شاہ کو 8 ماہ سے بے بنیاد الزامات پر قید میں رکھا گیا ہے،خورشید شاہ کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہاہے،نیب کے پاس ثبوت تھے تو 8 ماہ سے جرم ثابت کیوں نہیں ہو رہا،حکومت کے کرپشن اسکینڈلز کے بعد کون سے وزراء￿ کو جیل میں ڈالا گیا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ عدلیہ نے پہلے ہی نیب کی کاروائی اور نیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں،نیب سیاسی مخالفین کو حکومت کے کہنے پر نشانہ بنانا بند کرے،سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔(ع ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.