ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دور ہ کے موقع پر آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ جمعرات کو وزیراعظم آ فس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا اور مشیران نے ہیڈ کوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلینجز کے ساتھ کرونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے اعلی ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.