کوئٹہ کی مساجد میں نمازیوں کیلئے ہدایات پرمشتمل پمفلٹس اور لسٹیں آویزاں کردی گئیں

0

کوئٹہ:  ماہ رمضان میں تراویح کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف مساجد میں نمازیوں کیلئے ہدایات پرمشتمل پمفلٹس اور لسٹیں آویزاں کردی گئیں جس کے مطابق ہر مسجد میں نماز مغرب کے بعد کلورین اور دیگر جراثیم کش اسپرے کیاجائے گا بلکہ تراویح کیلئے آنے والے افراد کو گھر سے ہی جائے نماز لانا ہوگا نماز تراویح کے دوران صف میں کھڑے افراد ایک دوسرے سے تین فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوںگے اور دو صفوں کے درمیان ایک صف کی جگہ خالی چھوڑا جائے گابلکہ تراویح بھی مختصر ہوںگی تاکہ نوول کورونا وائرس سے بچا جاسکے دریںاثناء جامع مسجد مدینہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے امام و خطیب حضرت حافظ مولانا نعمت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے وبائی مر ض کی وجہ اور حکومتی ہدایات کے پیش ِنظراِمسال چھ روزہ ختم تراویح کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چھ روزہ ختم تراویح کے دوران اجتماع بہت بڑا ہوتا ہے جس کی موجودہ حالات اور حکومتی ہدایات کی ہدایات کی روشنی میں گنجائش نہیں بنتی اس لئے انہوں نے مسجد کمیٹی کے ذمہ د اران و احباب کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال چھ روزہ ختم تراویح کا اہتمام نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نماز اور تراویح کا سلسلہ مکمل حکومتی ہدایات کے مطابق قائم کیا جائے گا ۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامہ کے مطابق حفاظتی اقدامات اور نمازیوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا ء کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے نمازی بھائیوں سے ا ستدعا کی ہے کہ وہ اپنی اوردوسرے بھائیوں کی حفاظت، سہولت اور زحمت سے بچنے کے لئے خدام سے تعاون اور حکومتی ہدایات کی پابندی کریں ، اگرخدا نخواستہ انہیں کسی قسم کی زحمت کا سامنا ہوتا ہے تو وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے اپنا مسئلہ خدام کے گوش گزار کرے انشاء اللہ ان سے بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔ انہوں نے انتظامیہ سے تعاون اور عوام الناس سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.