ی آئی جی پاکستان موٹروے پولیس ویسٹ زون کوئٹہ علی شیر جکھرانی نے کہا کہ عالمی وباء کورونا کو مات دینے کا اہم ہتھیار احتیاط ہے

0

پشین :۔ ڈی آئی جی پاکستان موٹروے پولیس ویسٹ زون کوئٹہ علی شیر جکھرانی نے کہا کہ عالمی وباء کورونا کو مات دینے کا اہم ہتھیار احتیاط ہے مسافروں کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات اور مجاز محکموں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں جن میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا، بار بار ہاتھ دھونا اور بڑے اجتماعات سے گریز کرنا شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چمن مین شاہراہ پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے روڈ یوزرز میں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر سمیع اللہ ایس پی او اظہر رحمان اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیر جکھرانی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد مسافروں اور ڈرائیوروں میں سینیٹائزر،فیس ماسک اور گلوز تقسیم کرکے انہیں وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینا ہے ملک میں عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب دیکھ بھال اور بروقت روک تھام کے ذریعے کورونا وائرس کے خطرے کے عنصر کو کم کیا جاسکتا ہے لہذا کم ازکم بیس سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں کو بار بار اور اچھی طرح دھوتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں انہوں نے اپنے آفیسران اور جوانوں کو بھی احتیاط برتنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں حکومت پورے ملک میں کورونا وائرس کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلارہی ہے انہوں نے لوگوں کو مہلک بیماری اور بچاؤ کے اقدامات سے آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈی آئی جی موٹروے نے صحافی سمیع ترین سمیت روڈ یوزرز اور مسافروں میں حفاظتی سامان تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.