سبی اسٹیڈیم میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے غریب دیہاڑی دار اور معذور 1000 مرد و خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا

0

سبی:۔انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج یہاں سبی اسٹیڈیم میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے غریب دیہاڑی دار اور معذور 1000 مرد و خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس سردار بہادر 144 ونگ کمانڈر کرنل جواد سب یوتھ اتحاد سائبان ویلفیئر ٹرسٹ اور ہندو نوجوان ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر کمانڈنٹ سبی سکاوٹس سردار بہادر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ایف سی بلوچستان غریب اور پریشان حال عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہ چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد ہے اس دوران بلوچستان ایف سی کی جانب سے عوام کو راشن کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہ ہوگی اس سے قبل آیف سی کی جانب سے صحافیوں کو خصوصی کٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.