کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے حوالے سے تمام اضلاع میں چار سے پانچ سینٹرز بنائے گئے تھے

0

نصیرآباد :۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے حوالے سے تمام اضلاع میں چار سے پانچ سینٹرز بنائے گئے تھے کورونا سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے اورمستحقین سہل انداز سے اپنی امانت وصول کرسکیں یہ اقدمات صرف مستحقین کی دشواریوں کے ازالے کیلئے کئے گئے تھے اور ہر احساس سنٹر پر ٹینٹ کرسیاں واش روم،ہاتھ دوھونے کے لئے پانی کی ٹینکیاں صابن غرض تمام اشیاء کا انتظام کیا گیا تھا اور مستحقین کو خاص فاصلے پر رکھا گیا تاکہ انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افراد نے نہایت تندہی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے اور اپنا کلیدی کردار ادا کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نیک محمد پلال اور اختر منگی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کمشنر عابد سلیم قریشی نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت ہماری بھرپورکوشش رہی کے نصیر آباد ڈویژن کے کسی بھی سنٹر سے عوام کی امانت سے ایک پائی بھی کٹوتی نہ کی جائے تاکہ انہیں احساس پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام رقوم مل سکے ڈویژن بھر میں جہاں بھی ہمیں کٹوتی کی شکایت ملی ہم نے بھرپور انداز سے ایکشن لیا اوروہ کٹوتی کی گئی رقم مستحقین کو واپس دلواکر ایسے افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے ان کے خلاف مقدمے درج کیے گئے علاواہ ازیں انہوں نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام اضلاع کی انتظامیہ نے بھرپور انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیں جو قابل تعریف ہیں انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں آئیسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز قائم کئے گئے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر خود کو محفوظ رکھیں اور حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ضرور عمل پیرا ہو ں تاکہ وہ کورونا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رہیں ڈویژنل انتظامیہ عوام کی بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی عوام کی خدمت میں ہم دن رات کوشاں ہیں ان کے تعاون کی ہمیں ضرورت ہے عوام زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.