گلگت بلتستان کے 237طلباء کے کورنا ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،سندھ حکومت

0

کراچی:  سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے 237 طلباء جنکے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں رپورٹ کے ساتھ آبائی علاقوں کو روانہ کردیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق سندھ سے ایک اور اچھی خبر ہے۔سندھ میں مقیم گلگت بلتستان کے 261 طلبہ کے ہم نے کورونا ٹیسٹ کیے تھے۔الحمداللہ دو سو سینتیس 237 طلبہ کے نتائج منفی آئے ہیں دو سو سینتیس طلبہ کو انکے آبائی علاقوں کو رپورٹ کے ساتھ روانہ کردیا جائیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے گلگت بلتستان واپس جانیوالے طلبہ کے کوروناٹیسٹ کافیصلہ تھا۔ کورنگی شاہ فیصل کالونی میں گلگت بلتستان کے طلبہ کیلیے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا تھا جہاں انکے ٹیسٹ کئے گئے سندھ حکومت گلگت بلتستان واپس جانے کے خواہشمند طلبہ کے مفت ٹیسٹ کئے تھے پہلے روز کراچی کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت کے 261 نیرجسٹریشن کرائی تھی انہوں نے کہا کہ مزید طلبہ کے بھی مرحلہ وار ٹیسٹ کئے جائینگے۔ علاوہ ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیخلاف جنگ میں ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی ہے سندھ حکومت نے کوروناٹیسٹنگ کیلیے ایک اور لیب فعال کردی گئی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں سندھ حکومت کے فنڈز سیکوروناٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جامعہ کراچی میں قائم لیبارٹری میں یومیہ 800ٹیسٹ کیے جاسکیں گے ایک ہفتے کیدوران سندھ میں کورونا ٹیسٹ کیلیے یہ دوسری لیب بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں کورونا لیبارٹری نے ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا ہے جامعہ کراچی انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولاجیکل ریسرچ لیب میں کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لیے گئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ الحمداللہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ استعداد تین ہزار تک ہوگئی ہے وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کورونا ٹیسٹ کی یومیہ استعداد پانچ ہزار کرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.