افغان فورسزنے شمالی صوبہ قندوز میں اہم طالبان کمانڈر کو ہلاک کردیا

0

قندوز ، افغانستان: افغان سکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے اہم کمانڈر حبیب اللہ ناصری کو ہلاک کردیا۔ یہ بات ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ہفتہ کے روز بتائی۔ شیر محمد پارسا نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت قندوز شہر میں طالبان کا کمانڈر اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے حملوں میں ملوث بدنام زمانہ حبیب اللہ ناصری ہفتہ کو مارا گیا۔عہدیدار کے مطابق ، کمانڈر ناصری کی ہلاکت صوبہ قندوز میں طالبان عسکریت پسندوں کے لئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.