سوڈان کے علاقے دارفر میں ٹریفک حادثہ ، 57 افراد ہلاک

0

خرطوم: سوڈان کی شمالی ریاست دارفر میںٹریفک حادثے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ بات سرکاری نیوز ایجنسی سوںا نے کہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ جمعرات کی شام شانگل توبایا کے علاقے سے چند کلومیٹر دور نیالا اور ایلفشر شہروں کو جوڑنے والی سڑک پر ام دریسائی کے علاقے میں پیش آیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں کو لے جانیوالی کارگو گاڑی چھوٹی گاڑیوں کو لے جانیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی۔سوڈان ان ممالک میں شامل ہے جو ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ اموات کی شرح رکھتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات لاپرواہی سے ڈرائیونگ ،سڑکوں کی خراب حالت اور گاڑیوں کی سکریپنگ کا ناقص نظام ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.