ریسکیو آپریشن مکمل کرنے پر پاک فوج و سماجی تنظیموں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

0

کراچی:  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ سے عید کی خوشیاں مانند پڑ گئی ہیں جانبحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں۔ طیارہ حادثہ ایک سانحہ ہے اس وقت پوری قوم غمزدہ ہے۔ کراچی طیارہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرنے پر پا ک فوج و سماجی تنظیموں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں پاک فوج کے جوانوں اور سماجی تنظیموں کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیکر جذبہ عوامی خدمت کو بیدار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اتنا بجٹ ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے اپنا کوئی ریسکیو ادارہ نہیں بنایا ہے۔ سندھ میں ریسکیو ادارہ بنانا وقت کی ہم ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حادثات سے محفوظ فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کی جائی گی وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل کے لئے اعلان کر دیا ہے، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر برائے ایویشین غلام سرور خان گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا ہے۔ بہت جلد تحقیقات مکمل کر کے عوام کے سامنے پیش کی جائے اگر کوئی انسانی غلطی ثابت ہوتی ہے تو ان کو اس حادثے کی ضرور سزا ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.