پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ قومی سانحہ، بھلایا نہیں جا سکے گا‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

0

لاہور : پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے قومی ائیر لائنز کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان،اعجاز الرحمان، محمد اکبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ طیارے کے حادثے میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکے گا ۔ مطالبہ ہے کہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور اس کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے ۔ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاںبحق ہونے والے تمام افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ رہنمائوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.