تمام اسلامی ممالک آج عید منائینگے ، ہمارے کلینڈر کے مطابق پاکستان میں بھی آج عید ہے ، فوادچوہدری

0

چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے،چاند کے اوپر ملک میں ایک تنازع رہا ہے، دنیا میں چاند دیکھنے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا، اسلام عقل اورعلم کا دین ہے، آئین کے تحت معاملات دیکھنے چاہئیں، مذہبی گروپوں کوجگہ دینے کے چکر میں لگے رہتے ہیں، ایسے میں فرقہ وارانہ گروپ اپنا حصہ مانگتے لگتے ہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
عینک سے جوچانددیکھتے ہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملے پر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتے ہیں،جس دوربین سے دیکھتے ہیں وہ سائنس ہی ہے
چاہتے ہیں پوری مسلم دنیاکی طرح پاکستان میں بھی ایک دن عید ہو، سائنس کے مطابق شوال کے چاندکاارتقاہوچکا، آنیوالے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے، آئندہ مسئلہ یہ ہوگا کہ چاندپرموجودلوگ عید کیسے منائیں گے، پریس کانفرنس

Leave A Reply

Your email address will not be published.