فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں ، پیر نور الحق قادری

0

اسلام آباد :  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے، فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں،شہادت اور رویت کیلئے سائنسی جدید آلات کی مددلی جاسکتی ہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے کو کمیٹی میں شامل کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی روہت ہلال کمیٹی کریگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے۔پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ دین اورشریعت چاندکی رویت،شہادت پراعتمادکرتی ہے، شہادت،رویت کیلئے سائنس،جدیدآلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کوکمیٹی میں شامل کیاہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سیجوچانددیکھتیہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملیپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتے ہیں،جس دوربین سے دیکھتے ہیں وہ سائنس ہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.