و زیر خارجہ کا او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ ، مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحا ل سے آگاہ کیا

0

اسلام آباد :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال مسلمانوں کے خلاف نسلی تعصب، نفرت اور اسلام مخالف اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کوئی نیا ’’فالس فلیگ‘‘ آپریشن کرسکتا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین مظالم جانچنے کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت اور پاکستان (یو این موگپ)، او آئی سی، عالمی مبصرین کو موقع پر جا کر صورت حال کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت سے ا آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔سیکریٹری جنرل او آئی سی نے گزشتہ روز رونما ہونے والے المناک طیارہ حادثے اور انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.