گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا

0

لاہور:  گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی جس کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے اور کاروبار کھلنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند رکھی گئی جس کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ دوسری جانب بجلی کی بندش سے کئی علاقوںمیں ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ پیپکو کی جانب سے عید الفطر کے دنوں میںملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.