بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام الفطر کے موقع پر زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں

0

کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام الفطر کے موقع پر زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکا جاسکے ،عوام ایک دوسرے کے گھروں میں جاکر عید کی مبارکبادینے کی بجائے سوشل میڈیا اور ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دیں تاکہ کورونا جیسے وبائی مرض سے بچاجاسکے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںسید حسنین ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے احتیاطی تدابیر اورایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہی روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور علماء کرام عید کے اجتماعات میں سماجی فیصلے پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر ایک مذہبی تہوار ہے جسے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظراس سال عوام سادگی سے منائیں اور ایک دوسرے کوگھروں میں جاکر عید الفطر کی مبارکباددینے کی بجائے گھروں میں رہ کرسوشل میڈیا اور ٹیلی فون پرایک دوسرے اوررشتہ داروں کو عید کی مبارکباد دیں تاکہ انکے اہل خانہ اور رشتہ دار کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔سید حسنین ہاشمی نے اپنی جانب سے بلوچستان بھر کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.