امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا

واشنگٹن (زیبائے پاکستان  آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو وائٹ ہاوس آمد پر کرکٹ بیٹ کا تحفہ دیا۔گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وائٹ ہا وس پہنچے جہاں ٹرمپ نے وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔وائٹ ہاوس میں دونوں شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ

بھی ہوا اور امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کے ماضی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بلا تحفے میں دیا جس پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہوئی ہے۔سابق امریکی صدر آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ یہ زبردست کھلاڑی اور پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو تحفے میں کیا دیا اس کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے البتہ میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں کہ عمران خان نے ٹرمپ کو ایک روایتی ملتانی گلدستہ پیش کیا جس پر ٹرمپ کی تصویر پینٹ ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں