شیری رحمان محسن عباس کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر برہم

شیری رحمان محسن عباس کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر برہم

اسلام آباد (زیبائے پاکستان آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے لاہور پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار محسن عباس کے اہلیہ پر تشدد کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی جارہی ہے؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہ

شیری رحمان محسن عباس کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر برہم

ا کہ لاہور کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں محسن عباس حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے کیوں انکار کیا جا رہا ہے؟ ۔شیری رحمان نے مزید لکھا کہ پولیس اسٹیشن میں فاطمہ سہیل سے تشدد کی میڈیکل رپورٹ کیوں طلب کی جارہی ہے جبکہ دفعہ 506 بی اور 406 پی پی سی کے تحت کسی قسم کی میڈیکل رپورٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔شیری رحمان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا گھریلو تشدد ختم کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں