گھوٹکی کے بھائی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں ووٹ ڈالیں، بلاول بھٹو

گھوٹکی کے بھائی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں ووٹ ڈالیں، بلاول بھٹو

کراچی(زیبائے پاکستان آئی این پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ گھوٹکی کے بھائی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں ووٹ ڈالیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ جیت تیر کی ہوگی۔پیپلزپارٹی کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ انتخابی مہم نے گھوٹکی کی سیاست کوہمیشہ کے لیے بدل دیا، نتیجہ کچھ بھی ہو مجھے انتخانی مہم پرفخر ہے۔

بھارت، نئی پارلیمنٹ کے40فیصد سے زائد ارکان کو قتل اور ریپ سمیت مختلف جرائم پر مقدموں کا سامنا

اپنا تبصرہ بھیجیں