کروم صارفین اب ایک بٹن سے میڈیا کنٹرول کرسکیں گے

0

نیویارک (این این آئی)ویب برائوزنگ کے دوران اکثر افراد بہت آسانی سے بھول جاتے ہیں کہ کس ٹیب میں ویڈیو یا گانے چل رہے ہیںاور اگر متعدد ٹیبز اوپن کررکھی ہیں تو ویڈیو یا آڈیو کو فوری روکنا مشکل ہوجاتا ہے مگر اب گوگل کروم میں اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور کروم میں ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے یا بٹن متعارف کرایاجارہا ہے جو برائوزر میں چلنے والی میڈیا فائلز کو پلے یا روکنا ممکن بنائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بٹن کو کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ برائوزر میں کتنے ٹیبز میں میڈیا فائلز موجود ہیں اور وہاں سے ان کو پلے، پوز اور اسکیپ کے بٹنز پر کلک کیا جاسکتا ہے۔یہ بٹن یو آر ایل ایڈریس بار کے برابر میں 3 لائنیں اور موسیقی کے سائن والا ہوگا جس پر کلک کریں گے تو تمام میڈیا فائلز ڈراپ ڈا?ن باکسز میں نظر آئیں گی۔یوٹیوب ویڈیوز کی تو پریویو تصویر بھی نظر آئے گی جس سے ان کو پاز یا پلے کرنا آسان ہوگا۔اگر صارفین کسی آڈیو یا ویڈیو کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتے تو باکس کے اوپری دائیں جانب ایکس بٹن پر کلک کردیں، وہ اس وقت تک کے لیے غائب ہوجائے گی جب تک اس ٹیب کو دوبارہ ری لوڈ نہیں کرتے۔یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ نوٹیفکیشن شیڈ میں پلے کنٹرول سے ملتا جلتا ہے۔یہ فیچر پہلے جولائی میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا تھا اور ستمبر میں بٹن کا ٹیسٹ شروع ہوا تھا۔مگر اب اسے کروم ورڑن 79 کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہر ایک کے پاس دستیاب نہ ہو، مگر پھر بھی آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.