غزہ سرحد پر جھڑپ کے بعد اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ باری

0

تل ابیب(این این آئی)فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی سرحد پر قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد اسرائیل کے جنوب علاقے کی جانب کم سے کم بیس راکٹ فائر کیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوری طور پر کسی فلسطینی گروپ نے اسرائیل پر اس نئے راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن بظاہر شہید فلسطینی کے انتقام میں جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ غزہ ، اسرائیل سرحدی باڑ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی زخمی ہوگیا ۔صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی اسرائیل کے پورے علاقے میں فضائی حملے سے انتباہ کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ غزہ کی جانب سے کم سے کم بیس راکٹ چھوڑے گئے ہیں۔ تاہم فوری طور پر ان سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔گذشتہ چند ماہ کے دوران میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر یہ سب سے شدید راکٹ باری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.