آئی جی اسلام آباد کی پی ایس ایل کے میچز کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات اور چوکس رہنے کی ہدایت

0

اسلام آباد(این این آئی)آئی جی اسلام آباد نے پی ایس ایل کے میچز کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ۔پیر کو آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سینئر افسران کے ہمراہ سرینا ہوٹل اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹ کا دورہ کر کے  پولیس کی طرف سے کیے گئے  سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور چوکس رہنے کی خصوصی ہدایت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کھلاڑیوں کے ساتھ آسلام آباد پولیس کے سپیشل کمانڈر تعینات کیا جائے گا ،ڈی ائی جی  آپریشنز اور ڈی ائی جی  سیکیورٹی تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکالات سے دوچار نہ ہونے دیا جائے ،ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تمام روٹ کی سپیشل آلات کے ذریعے سرچینگ کریں گے ،سپیشل برانچ کی طرف کھلاڑیوں کی قیام  گاہ کے تمام داخلی مقام پر واک تھور گیٹ نصب کیے جائیں گے ،اسلام آباد پولیس کے 2200 زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ڈیوٹی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.