حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ،گرفتاریاں مسئلے کا حل نہیں،گرفتار مزدوروں کو فوری رہا کیا جائے ،خان زمان، قاسم خان

0

کو ئٹہ( این این آئی)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنمائو ں خان زمان قاسم خان بشیر احمد نورالدین بگٹی معروف آزاد وحید خان سیف اللہ عابد بٹ حمید چراغ افضل محمد اور دیگر نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے پر امن احتجاج کرنیوالے بی ایم سی ملازمین ومزدوروں کی گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اس اقدام کو مزدور دشمنی قرار دیا ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے گرفتاریاں کسی مسئلے کا حل نہیںگرفتار مزدوروں کو فوری رہا کیا جائے اور مذاکرات کے ذریعے مساحل کئے جا ئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.