دالبندین بجلی ٹرانسفارمر کی عدم مرمت کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں

0

دالبندین( این این آئی) بجلی کے ٹرانسفارمر کی عدم مرمت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی گئی تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین شہر میں واقع کلی رسول بخش نوتیزئی ائیرپورٹ پورٹ روڈ کا ٹرانسفارمر جو کہ چند روز قبل جل کر ناکارہ بن گیا تھا ٹرانسفارمر کی عدم مرمت کے خلاف مذکورہ کلی کے باشندوں نے سعودیہ چوک کے مقام پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی جس کی وجہ سے شہر و گردونواح کی کلیوں کا بازار سے رابطہ منقطع ہو گیا مظاہرین نے کیسکو حکام سمیت ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء میر ضیاء اللہ نوتیزئی۔اسماعیل نوتیزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے مذکورہ کلی کے باشندوں کے ساتھ ناانصافیاں ہورہی ہیں ہر مہینے میں ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے ھم سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں تو چند روز کیلئے ٹرانسفارمر بنادی جاتی ہے پھر خراب ہو کر پرانی صورتحال ہوجاتی ہے کیسکو حکام طفل تسلی جبکہ انتظامیہ اور عوامی نمائندے دروغ گوہی کا سہارا لے رہے ہیں اگر کلی رسول بخش نوتیزئی میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی جلد از جلد مرمت اور تنصیب نہیں کی گئی تو بازار میں کل سے شٹر ڈاون ہڑتال اور آر سی ڈی شاہراہ پر غیر معینہ مدت تک کیلئے پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو حکام ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں پر عائد ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.