پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

0

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی۔ ایک بیان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 399 ہو گئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ بلوچستان میں 110 اور گلگت بلتستان میں تعداد 80 ہوگئی،کے پی کے میں 38 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس۔ کمانڈ کنٹرول سینٹر نے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے،ابتک کورونا وائرس کے 6 مریض صحتیاب ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.