شاہد خاقان عباسی کا چین شوگر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو خط

0

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی انکوائری کے لئے قائم شوگر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا اور کہا کہ وہ کمیشن کو بتائیں گے کہ کرپشن اور بد انتظامی سے کس طرح چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کے نام ایک خط ارسال کیا گیا جس میں شاہد خاقان عباسی نے انکوائری کمیشن کے سربراہ کو کہا کہ وہ سابق وزیر تجارت خرم دستگیر کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں تاکہ کمیشن کو چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حقائق بتا سکیں ۔خط میں کہا گیا ہے وہ کمیشن کو بتائیں گے کہ بت کرپشن اور بد انتظامی سے کس طرح چینی کی قیمتیں بڑھیں۔ انکوائری کمیشن کے سربراہ سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے مناسب وقت اور جگہ کے تعین کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.