پرویز الہی کا پنجاب حکومت کو وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے فنڈز جاری کرنیکا مطالبہ

0

لاہور:  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پنجاب حکومت فوری طور پر وکلاء کی مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا فنڈز تاخیر سے جاری کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ وکلاء نہ تو کوئی کاروبار کر سکتے ہیں نہ ہی نوکری، اس وقت پوری دنیا وبائی مرض کا شکار ہے، پاکستان میں ہر طبقہ معاشی مشکلات کا شکار ہے، پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت سفید پوش افراد کی مدد کر رہی ہے لیکن وکلاء￿ جو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ابھی تک محروم ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت کا فرض ہے کہ وہ وکلاء￿ برادری کی ہر ممکن مدد کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.