چین پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش، چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

0

اسلام آباد: کورونا کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، طبی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہے، چین کے 10 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، طبی ماہرین جنرل ہوانگ کی سربراہی میں خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچے۔طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائے ہیں ، سامان کو اسپرے کے بعد جہاز سے اتارا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طبی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، اس سے قبل 16 چینی ڈاکٹر پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.