ملک بھر میں یوم توبہ و رحمت، سندھ میں پانچویں جمعے بھی 3 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن

0

کراچی :  ملک بھر میں جمعہ یوم توبہ اور یوم نجات کے طور پر منایا گیا جب کہ سندھ میں مسلسل پانچویں جمعے کو بھی نماز جمعہ کے اوقات یعنی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک لاک ڈاؤن رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جمعہ المبارک کو بطور یوم توبہ منایا گیا ، نمازِ جمعہ کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش اور رحمت کی دْعائیں مانگی گئیں ۔دوسری جانب سندھ میں مسلسل پانچویں جمعے کو بھی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک لاک ڈاؤن میں سخت ر ہا۔ اس دوران شہپر بھر کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ۔ سڑکوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.