اسسٹنٹ کمشنر آفس سوئی میں اسسٹنٹ کمشنر سوئی جلال الدین ،علماء کرام اور مساجد کے پیش امام صاحبان کے میٹنگ

0

ڈیرہ بگٹی : سوئی اسسٹنٹ کمشنر آفس سوئی میں اسسٹنٹ کمشنر سوئی جلال الدین کاکڑ ،علماء کرام اور مساجد کے پیش امام صاحبان کے درمیان میٹنگ منعقد کی میٹنگ میں صدر مملکت پاکستان کے طرف سے 20 نکاتی ایجنڈے کے پیش نظر سوئی کے تمام مکاتب فکر علماء کرام اور مساجد کے پیش امام و حافظ صاحبان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں علماء کرام اور مساجد کے پیش امام صاحبان کو موجود صورتحال اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر حکومتی احکامات سے آگاہ کیا گیا نیز محکمہ عالیہ کی طرف سے فراہم کردہ صدر پاکستان کے 20 نکاتی احکامات پڑھ کر سنائے گئے اور کاپیاں فراہم کر دی گئیں جو کہ مساجد پر چسپاں کی جائیں گی تاکہ ان پر عملدرآمد کر کے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ طریقے پر عمل ہو سکے۔ احترام ماہ رمضان المبارک کے ساتھ تراویح و دیگر نمازوں کے بارے میں طریقہ کار وضع کیا گیا ہے لہذا ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے اور ہجوم کرنے سے بچا جائے بصورت دیگر قانون کے مطابق چارہ جوئی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.