ڈی آئی جی پولیس سبی رینج کیپٹن (ر)یٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

0

سبی :۔ ڈی آئی جی پولیس سبی رینج کیپٹن (ر)یٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ہرنائی ایس پی زیارت ایس پی کوہلو ایس پی ڈیرہ بگٹی نے اپنے اپنے علاقوں سے آن لائن اپنے اضلاع کی نمائندگی کی جبکہ ایس پی بی سی سبی زون، اے ایس پی سید مختیار شاہ انچارج سپیشل برانچ سبی زون اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں امن و امان کی صورتحال اور نماز تراویح کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سبی نے کہا کہ ماہ رمضان کا احترام ہم سب پر لازم ہے خصوصا اس مرتبہ کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے جو طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس احتیاطی تدابیر کو اپنانے کے لئے علمائے کرام اور لوگ محکمہ پولیس سے خصوصی تعاون کریں انہوں نے سبی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ایس پی صاحبان کو تاکید کی کہ وہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں لوگوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار رکھتے ہوئے ان میں احتیاطی تدابیر کو اپنانے کے لئے شعور اجاگر کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.