پشاور کے 3ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد9ہو گئی

0

کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں
پشاور: پشاور کے 3 ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد9ہو گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد7ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے جن میں سے کورونا مریضوں کیلئے38وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں جن پرایک مریض زیرعلاج ہے۔کورونا وائرس کے ایک نئے مریض کو ہسپتال میں داخل کیا گیاہے اور کورونا وائرس کے 2 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کوروناکے2 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں،آئی سی یو میں کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہے، کورونا سے متاثر کوئی مریض ایچ ڈی یو میں زیر علاج نہیں ہے، کم مقدار آکسیجن 31بیڈز مختص جن پرکوئی مریض زیر علاج نہیں ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 کورونا مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں ہیں، ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے 400 بیڈز مختص کئے گئے ہیں،ہسپتال میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کسی نئے مریض کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا،آئی سی یومیں بھی کو ئی مریض زیر علاج نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.