امیر ممالک آلودگی اور کچرا کم کریں، یونیسف

0

جنیوا: یونیسف کی ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امیر ممالک کے اقدامات دنیا بھر میں بچوں اور نابالغوں کے لیے ان کے گھر میں بھی اور باہر بھی، غیر محفوظ حالات پیدا کر رہے ہیں۔ یونیسیف نے ان ملکوں پر آلودگی اور کوڑا کچرا کم کرنے کے لیے روز دیا ہے۔ انتالیس ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق کیڑے مار ادویات کے استعمال اور دیگر ماحولیاتی خطرات کی وجہ سے بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیس ملین سے زائد بچوں کے جسم میں سیسے کی بھاری مقدار ملی۔ کئی ملکوں میں بچے زہریلی فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ یہ سروے او ای سی ڈی کے رکن ملکوں میں کرایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.