قلعہ عبداللہ (زیبائے پاکستان آئی این پی)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 2 گروپوں میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ، دونوں جانب سے کئی گھنٹوں تک ماٹر گولوں اور جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، علمائے کرام اور اہل علاقہ نے انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا ، لڑائی کے دوران بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے سینکڑوں افراد گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسنٹ کمشنر کی سرکردگی میں لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور جنگ کو روک دیا ۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ کے قریب 2 گروپوں کے درمیان پیر اور منگل کی درمیانی شب کو مسلح تصادم شروع ہوا جس کا سلسلہ منگل کے روز صبح تک جاری رہا ، مسلح تصادم کے دوران ماٹر گولوں سمیت جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد واسع ، شاہ گل اور رحمت اللہ جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں ،جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔ مارٹرگولوں کے آزادانہ استعمال سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علماء کرام اور اہل علاقہ نے جنگ بندی کے لئے کوششیں شروع کردی اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا ، فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گھونج اٹھا ۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کی سرکردگی میں لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور جنگ روک دیا گیا ۔ علاقے میں لیویز کی مزید نفری سمیت ایف سی کی کمک بھی طلب کرلیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے علماء کرام اور اہل علاقے کے ساتھ قومی شاہراہ کو کھولنے کے لئے مذاکرات شروع کردیئے جو آخری اطلاعات تک جاری تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے، صدرمملکت عارف علوی
دسمبر 9, 20194 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں،مشال ملک
دسمبر 9, 2019وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کرلیا، دس نکاتی ایجنڈا جاری
دسمبر 9, 2019بی آر ٹی پشاور اور مالم جبہ ریفرنسز تیار ہیں، حکم امتناع کے باعث کارروائی نہیں کرسکتے،چیئرمین نیب
دسمبر 9, 2019پاک بحریہ نے ہنگور ڈے کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کردیا
دسمبر 9, 2019پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز ،16 دسمبر تک میڑو بس سروس کا شیڈول تبدیل ۔
دسمبر 9, 2019جنوبی ایشیا سے غربت کے خاتمے اور مسائل کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائیگا ،سیکرٹری خارجہ
دسمبر 9, 2019آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
دسمبر 9, 2019عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، وزیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان
دسمبر 9, 2019