پشین پولیس کیمختلف کارروائیوں میں اسلحہ ،موٹرسائیکلیں و دیگر برآمد، 3ملزمان گرفتار

پشین پولیس کیمختلف کارروائیوں میں اسلحہ ،موٹرسائیکلیں و دیگر برآمد، 3ملزمان گرفتار

پشین(زیبائے پاکستان آئی این پی) پشین پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسلحہ ،ماسٹر کی ،موٹرسائیکلیں اور دیگر کوبرآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طارق الہیٰ مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او روزی خان لمڑ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان سے موبائل فون ، نقدی ، دو عدد سیون ٹی موٹر سائیکلیں اور ایک عدد ماسٹر چابی برآمد کی گئی پولیس نے ملزم عبدالرزاق کو جامع مسجد کے قریب دوسرے ملزم بصیر کو قاضی ہاؤسنگ اسکیم کے احاطے اور تیسرے ملزم شیر جان کو مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ایس ایس پی طارق الہیٰ مستوئی نے کہا کہ چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی شہر سے جرائم کا خاتمہ کرکے رئیں گے اسٹریٹ کرائمز اور چوری وڈکیٹی کی وارداتوں کی مکمل بیخ کنی ہی ہماراشیوہ ہے پولیس عوامی تحفظ کانام ہے جرائم پیشہ اور مختلف وارداتوں میں ملوث افراد پر کھڑی نظر ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے پولیس ہر وقت اور حالات میں عوام کے خادم رہے ہیں ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں