سریاب میں گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی

سریاب میں گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی

کو ئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی)کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لیویز اہلکار نوراحمد ولد محمد عثمان شاہوانی ڈیوٹی کے بعد رشتہ داروں سے ملنے کیلئے کوئٹہ آرہے تھے کہ پولیس تھانہ نیو سریاب کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ان سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر انہیں فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ،زخمی لیویز اہلکار کوجسم کے مختلف حصوں میں چار گولیاں لگی ہیں جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے زخمی اہلکار مستونگ کے علاقے کلی رودینی پڑنگ آباد کے رہائشی بتائے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں