پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

کو ئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی) محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں پنجگور کے رہائشی محمد طاہر کی بیٹی کے مبینہ گردہ نکالنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی اس معاملے کی جانچ کرے گی کہ ورثا سے آپریشن اور گردہ نکالنے کی اجازت لی گئی تھی؟ کیا مریض کا آپریشن کرنا ضروری تھا؟ کیا اس دوران سرجن نے خراب طبی طریقہ کار تو نہیں اپنایا تھا یا کسی غفلت کا مظاہرہ تو نہیں کیا؟کمیٹی اپنی رپورٹ سات دن کے اندر محکمہ صحت بلوچستان کو پیش کرے گی اور کمیٹی کو مکمل اختیار ہے کی وہ ہسپتال کی کسی بھی عملے سے جانچ کرے یا ریکارٹ طلب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں