صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے حاجی محمد خان لہڑی

کو ئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی)وزیرا علیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ مؤثر معائنے اور کڑی نگرانی کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے کافی حد تک اساتذہ کی غیر حاضریوں پر قابو پالیا ہے۔ محکمہ کی کار کردگی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ اسکول میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ کمرہ جماعت کے ماحول کو دوستانہ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے اس موقع پر مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں غیر حاضر اور نا اہل افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ تدریس جیسے مقدس شعبے کو نااہل افراد سے پاک کرکے دم لیں گے۔ گزشتہ ادوار میں محکمہ میں من پسند افراد کو جگہ دی گئی جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم دن بہ دن تنزلی کی طرف چلی گئی اور معیار تعلیم بری طرح سے متاثر ہوا۔ محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نظام تعلیم میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہا ہے جس کے دور س نتائج برآمد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں